اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری، 2 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی افواج نے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی پر حملہ کیا جس میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیل نے ڈرون کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس پر حملے میں 9 سال کا لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں