ایران شدید مشکلات سے دوچار، امریکا سے آبنائے ہرمز کھولنے کی خواہش ظاہر کردی: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے اپنی موجودہ صورتحال کے بارے میں پیغامات بھیجے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اطلاع دی ہے کہ وہ ’تباہی کی حالت‘ میں ہے اور اپنی قیادت سے متعلق صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران چاہتا ہے کہ امریکا فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو جلد کھلوانا چاہتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کمزور اور مشکل پوزیشن میں ہے، جبکہ وہاں کے عوام بھی اپنی قیادت کی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں