امن کیلئے ضروری ہے تمام فریق بات چیت سے مسائل حل کریں: قطر
دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریق بات چیت سے مسائل حل کریں۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت نہیں، قطر پاکستان کی خطے میں ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جائے، پاکستان ثالثی کے عمل میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازع کا حل صرف مذاکرات کی میز پر ہی ممکن ہے، قطر اس مشق عمل میں پاکستان کے ساتھ مکمل باضابطہ ساتھ ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہیں، خطے میں جاری دیگر حالات سے قطع نظر ہرمز فوری طور پر کھول دینا چاہئے۔
قطر کا کہنا ہے کہ خطے میں کسی بھی تنازع کو مذاکرات کی میز پر حل ہونا چاہیے، ہم مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں، اس کی حمایت کرتے رہے ہیں۔