بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریاستی انتخابات، 90 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی سے محروم
ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک اہم ریاستی انتخاب سے قبل 90 لاکھ سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے مسلمانوں کو غیر متناسب طور پر زیادہ متاثر کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ووٹر فہرستوں میں کی جانے والی تبدیلیوں اور اخراج کے عمل نے بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اقلیتی آبادی کی نمایاں تعداد موجود ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات انتخابی عمل کی شفافیت اور منصفانہ نمائندگی پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر مختلف وضاحتیں پیش کی جا رہی ہیں۔