امریکا نے مزید مذاکرات کی درخواست کی جس پر غور کررہے ہیں: عباس عراقچی
سینٹ پیٹرز برگ: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے مزید مذاکرات کی درخواست کی ہے جس پر تہران غور کر رہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سینٹ پیٹرز برگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران سپر پاور کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے، واشنگٹن اپنے مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں کر پایا ہے اسی لئے انہوں نے مزید مذاکرات کی درخواست کی ہے اور ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کریملن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ نے دکھا دیا ہے کہ ایران کے روس جیسے عظیم دوست اور اتحادی ہیں۔