وائٹ ہاؤس کے پریس ڈنز کا ملزم عدالت پیش، عارضی حراست میں رکھنے کا حکم

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کے پریس ڈنز کے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

امریکی عدالت نے ملزم کو عارضی طور پر حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا، کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔

اٹارنی جنرل کا کہنا ہے جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھ رہی ہے مزید انکشافات ہو رہے ہیں ،ملزم کیخلاف مزید الزامات بھی عائد کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کیلیفورنیا کا رہائشی، یونیورسٹی گریجویٹ اور سکول ٹیچر ہے، حملہ آورکی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کےنام سے ہوئی تھی جو کیلیفورنیا کا رہائشی ہے، ملزم کیلٹیک یونیورسٹی کا گریجویٹ اورپیشے کے لحاظ سے استاد ہے، ملزم کو دسمبر2024ء میں ٹیچر آف دی منتھ بھی قرار دیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نے سیکرٹ سروس ایجنٹ پر فائرنگ کی مگر بلٹ پروف جیکٹ نے جان بچالی، حملہ آور کول ٹامس ایلن شارٹ گن، پستول اور متعدد چاقوؤں سے لیس تھا۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا تھا کہ ملزم نے رات ساڑھے 8 بجے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی کوشش کی، حملے کے وقت صدر ٹرمپ بال روم میں تھے، ان کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

فائرنگ کے وقت ٹرمپ کابینہ کے ارکان میز کے نیچے چھپ گئے تھے، سکیورٹی فورسز نے ملزم کو زمین پر گرا کر قابو پایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں