ایرانی اجازت کے بعد جاپانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا، شپ ٹریکنگ ڈیٹا کی تصدیق

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایک جاپانی آئل ٹینکر، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل موجود تھا، ایرانی حکام کی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزر گیا۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کمپنی کے زیر انتظام ایک ایل این جی ٹینکر نے بھی اسی آبی گزرگاہ کو عبور کیا۔

شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ ٹینکر اس وقت بھارت کے مغربی ساحل کے قریب دیکھا گیا ہے، جس سے اس کی بحری نقل و حرکت کی تصدیق ہوتی ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی ترسیلی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں تیل اور گیس عالمی منڈیوں تک پہنچائی جاتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں