اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حملہ، طبی عملے سمیت مزید 5 افراد جاں بحق
بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، طبی عملے سمیت مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے صور کے قریب واقع قصبے مجدل زون پر اسرائیلی فضائی حملے ہوئے ہیں، لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین پیرا میڈکس بھی شامل ہیں جو حملے کے بعد ملبے تلے پھنس گئے تھے، رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیم کے ہمراہ موجود دو لبنانی فوجی بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔