بانی پی ٹی آئی کو فیملی کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل بھیجا جائے: علیمہ خان کا مطالبہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) علیمہ خان نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فیملی کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل بھیجا جائے۔

علیمہ خان کہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ متاثر ہوئی تو دوسری آنکھ بھی ہو سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کو بتایا پہلے انجکشن کے بعد آنکھ میں بہتری ہوئی، مزید انجکشن سے آنکھ بہتر نہیں ہو رہی، بانی پی ٹی آئی کی صحت گرتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کو بتایا اب میرے قریب بیٹھے افراد بھی نظر نہیں آتے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے رات کے اندھیرے میں ہسپتال منتقل کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں