نواب ٹاؤن قتل کیس کا ڈراپ سین، خاتون دوست ہی قاتل نکلی، وجہ بھی سامنے آگئی
لاہور: (دنیا نیوز) نواب ٹاؤن قتل کیس کا ڈراپ سین، خاتون دوست ہی قاتل نکلی، وجہ بھی منظر عام پر آگئی۔
نواب ٹاؤن میں کار سوار کے قتل کا معمہ حل، ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا، قائم مقام ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے بتایا کہ نواب ٹاؤن مقتول ندیم ارشد کو اس کی خاتون دوست ماہ نور نے قتل کیا۔
عبداللہ عمران چیمہ نے بتایا کہ ملزمہ ماہ نور نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا، خاتون نے مقتول کے ہی پستول سے گولی چلا کر اس کی جان لی۔
قائم مقام ایس پی صدر نےبتایا کہ مقتول ندیم اور ملزمہ ماہ نور رخسار کے درمیان نکاح کے بعد سے جھگڑے چل رہے تھے، ندیم کے اہلخانہ اس کی منگنی لیڈی ڈاکٹر سے کرنا چاہتے تھے۔
عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ ملزمہ ماہ نور ندیم کو چھوڑ کر واپس اپنے سابق شوہر کے پاس جانا چاہتی تھی، قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔