پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ معتصب اور نامناسب ہے۔

سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے آئی ایم ایف رپورٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرا آئی ایم ایف سے اعتماد اُٹھ گیا، آئی ایم ایف کو ہم نے بہت جگہ دی وہ ابھی بیڈ روم تک آرہا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کو سنجیدہ نہ لوں، آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں نیب کی تعریف کی لیکن میرے ملک کے ساتھ اچھا نہیں ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر لوگ اعتماد نہیں کرتے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک ٹرائیکا بنایا ہے، جو ملک پسند نہیں وہ ان کے خلاف ماحول بناتے ہیں۔

نیب حکم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف رپورٹ کا ڈیٹا ٹھیک نہیں ہے، نیب کی 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 2.962 ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری ہوئی، گزشتہ سال کے مقابلے میں ریکوری میں 33 گنا اضافہ ہوا۔

حکام کے مطابق نیب نے لینڈ ریکوری کے تحت 2950 ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروائی، ڈائریکٹ ریکوری کے تحت 11.085 ارب روپے کی ریکوری کی گئی، براہ راست ریکوری پلی بارگین اور جرمانوں کی مد میں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں