پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر آ چکے ہیں۔
فالس فلیگ آپریشنزاورسرحد پار دہشتگردی کے ذریعے اپنی سیاسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا مودی سرکار کا وطیرہ بن چکا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد عبدالمجید کی گرفتاری اوراس سے برآمد مواد نے پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پول کھول دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے پہلگام فالس فلیگ کے چند دن بعد بھارتی ریاستی دہشتگردی سے متعلق ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے پیش کیے، ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7دن گزرنے کے باوجود بھارت پاکستان پرلگائے گئے بےبنیاد الزامات کا ایک بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، بھارتی فوج کے حاضرسروس افسران پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کوآئی ای ڈیزاوردھماکا خیزمواد فراہم کرکے سکیورٹی فورسزاورعام شہریوں کونشانہ بنا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان کےدہشتگرد بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پاکستان دہشت گردوں کی بھارت میں تربیت، علاج سمیت دیگر سہولت کاری کے ناقابل تردید شواہد دنیا بھر کےسامنے رکھ چکا ہے۔