کیمبرج انتظامیہ نے مبینہ پرچہ لیک معاملے پر وضاحت جاری کردی
کراچی: (دنیا نیوز) کیمبرج انتظامیہ کی جانب سےمبینہ پرچہ لیک معاملے پر وضاحت جاری کر دی گئی۔
کیمبرج حکام کے مطابق پرچہ لیک کی اطلاعات پر تحقیقات جاری ہیں، تمام رپورٹس کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق جون 2026 امتحانی سیشن کے بعد مزید معلومات دی جائیں گی، ضرورت پڑنے پر امتحانی مراکز کو آگاہ کیا جائے گا۔
کیمبرج کے مطابق امتحانات کے دوران یا بعد اپڈیٹ فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ میٹرک کے بعد کیمبرج سسٹم کا اے ایس ریاضی کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہوگیا۔
کراچی میں آج دوپہر میں ہونے والا پرچہ رات 3 سے 4 بجے کے درمیان مبینہ طور پر وائرل ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے کیمبرج سسٹم کے زیراہتمام مئی جون سیشن کے امتحانات جاری ہیں، مذکورہ بالا پرچہ ایپ کے ذریعے سیل آؤٹ کیا گیا۔