سی سی پی نے عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کے حصول کی منظوری دیدی

کراچی: (دنیا نیوز) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کے حصول کی منظوری دے دی۔

سی سی پی کے مطابق پی آئی اے نجکاری ڈیل فیز ون مسابقتی جائزے کے بعد منظور ہو گئی، ڈیل سے کسی مارکیٹ میں غلبہ یا مسابقت میں کمی کا خدشہ نہیں۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی آئی اے کا مارکیٹ شیئر وقت کے ساتھ کم ہوا، مسابقتی دباؤ برقرار رہا۔

سی سی پی کے مطابق نجکاری سے کارکردگی بہتر اور حکومتی مالی بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، منظوری صرف مسابقتی پہلو تک محدود ہے دیگر ریگولیٹری تقاضے برقرار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں