شہر قائد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ سچل کے علاقے گلزار ہجری میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ وحیندو کے نام سے ہوئی، جاں بحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ آپسی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے، ملزموں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں