بحری ناکہ بندی کا مقصد ایران کو کمزورکرنا ہے: سپیکر باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو سخت گیر اور اعتدال پسند گروہوں میں تقسیم کرتے ہیں، وہ معاشی دباؤ اور اندرونی اختلافات کے ذریعے ایران کو جھکانے کی کوشش کررہے ہیں۔

باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن بحری ناکہ بندی اور میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے معاشی دباؤ اور اندرونی تقسیم کو ہوا دے کر ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں