اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے سفیر برائے پاکستان نواف بن سعید احمد المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اہم علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے انتہائی اہم ہیں۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 29, 2026
انہوں نے سعودی عرب کی حمایت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔