وزیراعلی سندھ کی محکمہ توانائی کو سستی بجلی مہیا کرنے کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلی سندھ نے محکمہ توانائی کو سستی بجلی مہیا کرنے کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی، سیکرٹری توانائی اور سی ای او کے الیکٹرک پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی، مراد علی شاہ سے چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کا غریب طبقہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات سے دوچار ہے، چاہتے ہیں غریب علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہو۔

مراد علی شاہ نے بجلی صارفین کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر سٹڈی کرنے کی ہدایت دے دی، انہوں نے کہا تھر کوئلے کو استعمال کرکے سستی بجلی بنا کر کے الیکٹرک کو دی جائے، یہ بجلی کے الیکٹرک غریب علاقوں میں سستے داموں بلاتعطل فراہم کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں