پھولنگر میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، ملزم فرار

پھولنگر: (دنیا نیوز) پھولنگر میں عید گاہ روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر نوجوان دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ ساجد نے اپنے محلہ میں پان شاپ کی دکان اور سنوکر کلب بنا رکھ ہے، ملزم شان نے معمولی تلخ کلامی پر ساجد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گردن میں فائر لگنے سے دکاندار زمین پر گر پڑا، مقتول کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے لیجایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ملزم شان عرف شامی ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے، مقتول کے جسم پر تین فائر لگے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں