کراچی: گلستان جوہر کیفے میں جھگڑا کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) گلستان جوہر کیفے میں جھگڑا کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی شخص دوران علاج ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 22 سالہ نجیب علی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا مزید بتانا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ میں ملوث سیکیورٹی گارڈ، کیفے کے مینیجر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔