تھائی لینڈ کے سفیر، ممتاز بدھ راہب کی وفاقی وزیر اورنگزیب خان سے ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ کے سفیر اور ممتاز بدھ راہب کی وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان بدھ تہذیب کے تحفظ و فروغ کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیر نے گندھارا تہذیب کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ اقدامات تیز کرنے کا اعلان کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اسلام آباد میں بدھ تہذیب مرکز قائم کرنے پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے کیا گیا، بدھ مت سے متعلق نوادرات کو اسلام آباد میوزیم میں محفوظ کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ملاقات میں تھائی وفد نے   گندھارا ڈپلومیسی   کے ذریعے نوادرات کی عالمی نمائش کی تجویز دی، ماہرین اور بدھ راہبوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر اصل نوادرات کی شناخت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں