کمپالا میں زیرحراست پاکستانیوں کے حوالے سے تازہ پیشرفت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کمپالا میں زیرحراست پاکستانیوں کے حوالے سے تازہ معلومات منظر عام پر آگئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 27 پاکستانی آج یوگنڈا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، مزید 30 افراد بھی جلد اپنے ہوائی ٹکٹ کا انتظام کرنے کے خواہاں ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ باقی افراد بھی روانہ ہو جائیں گے، کیونکہ وہ وزٹ ویزوں پر ہیں۔

امیگریشن حکام نے ہر فرد پر مالی جرمانہ عائد کیا ہے، سفارتی عملہ یوگنڈا کے حکام سے رابطے میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں