جلد ایسا اسلحہ استعمال کریں گے دشمن کانپ اٹھے گا: ایرانی نیول چیف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ جلد ایسا اسلحہ استعمال کریں گے جس سے دشمن کانپ اٹھے گا۔

اپنے بیان میں ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ جدید ہتھیار دشمن کے بہت قریب ہے، امید ہے انہیں دل کا دورہ نہ پڑے۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ دشمن بحیرہ عرب سے ہرمز کی جانب بڑھا تو اپنا تیز تر رد عمل دیں گے۔

ایرانی نیول چیف کا کہنا تھا کہ امریکی فوری فتح کا اندازہ اب ملٹری اکیڈمیز میں مذاق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں