موٹر سائیکل سواروں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی حالیہ صورتحال اور عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے دباؤ کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت اربوں روپے کے قومی ریلیف پیکیج کے ذریعے عام آدمی کو تحفظ فراہم کرتی رہے گی اور کرایوں میں کسی بھی غیر قانونی اضافے کو روکنے کے لیے مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں