وزیرمملکت بلال بن ثاقب کی ڈیجیٹل ایسٹس انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز سے ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی و وزیرمملکت بلال بن ثاقب کی ڈیجیٹل ایسٹس انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز سے اہم ملاقات کی۔

چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے شعبے میں تیزی سے بدلتے ہوئے ریگولیٹری منظرنامے کواجاگر کیا۔

بلال بن ثاقب نے ڈیجیٹل ایسٹس مارکیٹ کو ریگولیٹ کر کے ملکی معیشت کا انجن بنانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین پیوارا نے کہا کہ مشاورتی گروپ ڈیجیٹل کرنسی اور ورچوئل ایسٹس کیلئے قانونی فریم ورک تیار کرے گا، ڈیجیٹل ایسٹس سیکٹر کو گرے مارکیٹ سے نکال کر دستاویزی معیشت کا حصہ بنائیں گے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھرپور سہولیات فراہم کریں گے، محض 9 ماہ میں پیوارا کو فعال اور آزاد ریگولیٹری ادارہ بنا دیا گیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت لائسنسنگ اور نگرانی کا واحد ذمہ دار ادارہ ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب پر اعتماد کا اظہار کیا اور پیوارا کو ملکی معیشت کا اہم ستون قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں