آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائےگا: مجتبیٰ خامنہ ای
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا جنگ کے بعد خلیج اور آبنائے ہرمز میں نئے مرحلے کی تشکیل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد خطے میں تبدیلیاں ہوئیں، نئے مرحلے میں خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال بدل رہی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا۔
مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ تہران اور خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ہے، خطے میں غیر ملکی عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں۔