میڈرڈ اوپن: بڑا اپ سیٹ، ’لکی لوزر‘ پوٹاپووا کی تاریخ ساز جیت
لاہور: (ویب ڈیسک) میڈرڈ اوپن میں آسٹریا کی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپووا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔
اناستاسیا پوٹاپووا ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کی سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ’لکی لوزر‘ بن گئی ہیں۔
پوٹاپووا کو کوالیفائنگ مرحلے میں شکست کے بعد مرکزی ڈرا میں اس وقت جگہ ملی جب ایک اور کھلاڑی دستبردار ہو گئی تھیں۔
— The Tennis Letter (@TheTennisLetter) April 29, 2026
25 سالہ کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-6، 7-6 اور 3-6 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
اس سے قبل وہ فرنچ اوپن کی سابق چیمپئن جیلینا اوسٹاپینکو اور عالمی نمبر دو ایلینا ریباکینا کو بھی ہرا چکی ہیں۔
میچ کے آغاز میں پوٹاپووا نے صرف 24 منٹ میں پہلا سیٹ جیت لیا اور دوسرے سیٹ میں تین میچ پوائنٹس بھی حاصل کیے، مگر پلسکووا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔
— The Tennis Letter (@TheTennisLetter) April 29, 2026
فیصلہ کن سیٹ میں بھی پلسکووا کو برتری حاصل ہوئی تاہم پوٹاپووا نے مسلسل پانچ گیمز جیت کر فتح اپنے نام کر لی۔
کامیابی کے بعد پوٹاپووا جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ انہیں اس مرحلے تک پہنچنے کی امید نہیں تھی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ یوکرین کی مارٹا کوستیک سے ہو گا۔