شطرنج میں پاکستان کے نام اعزاز، 11سالہ سعد نے تاریخ رقم کردی
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر منج نے شطرنج میں تاریخ رقم کر دی۔
سعد جہانگیر منج شطرنج میں ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر (اے آئی ایم) ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
11 سالہ کھلاڑی کی اس کامیابی کو حکام اور پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
— Pakistan Sports Board (@Pak_SportsBoard) April 29, 2026
ورڈ نے سعد جہانگیر منج کی کامیابی کی خبر کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ اور ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے متاثر کن کامیابی قرار دیا ہے۔
پنجاب کے وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سعد کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شطرنج اور دیگر تمام کھیلوں کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رہیں گی۔