عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے 3 قیدی لاک اپ سے فرار
ٹنڈو آدم: (دنیا نیوز) عدالت میں پیشی کے لئے لائے گئے 3 قیدی لاک اپ سے فرار ہو گئے۔
فرار ہونے والے ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ سے ٹنڈو آدم لایا گیا تھا، پولیس نے فرار ہونے والے 3 میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم زخمی حالت میں ملا، ٹانگ پر گولی کا نشان موجود ہے، فرار 2 ملزمان کی تلاش کے لیے ضلع بھر کی پولیس کو متحرک کر دیا گیا۔
ٹنڈوآدم پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔