لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا ترمیمی روسٹر جاری کر دیا گیا
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا ترمیمی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے جج جسٹس محسن اختر کیانی کل سے پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کریں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور میں ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور ہائیکورٹ میں بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے، ججز روسٹر کا اطلاق 4 جولائی تک رہے گا۔