برطانیہ میں یہودیوں پر تشدد روکنے کیلئے سخت قوانین متعارف کرانے کا اعلان

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں یہودیوں پر تشدد روکنے کیلئے سخت قوانین متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے دو یہودیوں پر چاقو سے حملہ دہشت گردی تھا، یہودی اب اپنی شناخت ظاہر کرنے سے خوفزدہ ہیں، حکومت کمیونٹیز میں پولیس کی موجودگی بڑھائے گی۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایسے فلاحی اداروں کو بند کرنے کیلئے سخت قوانین متعارف کرائیں گے جو یہود مخالف انتہا پسندی کو فروغ دیتے ہیں، نفرت پھیلانے والوں کا ملک میں داخلہ روکا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران جیسے ممالک سے لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے مزید سخت قوانین متعارف کرائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں