امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دیدیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر لگائی گئی پابندیاں کامیاب ہیں، ایران تیل فروخت نہیں کرسکتا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہئے تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت ہے لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران کی 90 فیصد میزائل کی فیکٹریاں تباہ کردیں، ایران کو امریکا میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہئے۔
امریکی صدر ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے بولے میں نے پاک بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے کہا آپ نے 5 کروڑ انسان بچائے۔