قصور میں کارروائی، منشیات بھارت سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 بھائی گرفتار

قصور: (دنیا نیوز) قصور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے بروقت کارروائی کی، تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود سے علی رضا اور علی شان دونوں بھائیوں کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں بھائیوں سے 4 عدد ڈرون، بیٹریاں، ریموٹ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی، مبینہ طور پر منشیات بھارت سمگل کی جانی تھی اس سے قبل بھی دونوں سمگلر بھائی گرفتار ہو چکے ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ گنڈا سنگھ پولیس مصروف تفتیش ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں