اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل نے لبنان میں حملے تیز کر دیے، باتولیہ میں واٹر سٹیشن پر حملہ کر دیا۔

صیہونی فورسز نے صور میں تفریحی مقام کو نشانہ بنایا، جس کے باعث 28 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، حزب اللہ کے پانچ ارکان شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔

شہدا کی تعداد دوہزار پانچ سو چھیاسی ہوگئی، حزب اللہ کا بنت جبیل میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جنوبی لبنان میں حزب اللہ نے ڈرون حملہ کیا جس کے باعث اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

شمالی اسرائیل میں ڈرون حملے سے بارہ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے پندرہ ٹاؤنز خالی کرنے کا حکم دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں