آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ اور ویمنز ون ڈے کی رینکنگ جاری کر دی

دبئی :(دنیا نیوز) آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ اور ویمنز کی ون ڈے ٹیم کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم  ایک درجہ ترقی کرکے 7ویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئی جب کہ آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

اِسی طرح جنوبی افریقہ کی دوسری، بھارت کی تیسری، انگلینڈ کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کی پانچویں پوزیشن ہے۔

دوسری جانب ویمن ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی سے 8 ویں پوزیشن پر چلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں