وفاق نے خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا، اب مزید نہیں چلے گا: سہیل آفریدی
پشاور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کوتجربہ گاہ بنایا ہوا ہے، اب ایسا مزید نہیں چلے گا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، یہ خیبرپختونخوا حکومت کو بدنام کرنے کے لیے اربوں خرچ کرتے ہیں، جب سے ہم نے 200 ارب کا پیکیج دیا اُن کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جس دن میری ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوئی دن استعفیٰ دوں گا، اس طرح کی آفر اربوں کی کرپشن کرنے والے نہیں دے سکتے، ایسی آفر مرد کے بچے دیتے ہیں، این ایف سی کا مقدمہ لڑ رہا ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا شیئر غیرقانونی طریقے سے تقسیم ہو رہا ہے، یہ این ایف سی کے پیسوں کو بھی کھا رہے ہیں، ہمارت صوبے کا سالانہ 500 ارب کھایا جا رہا ہے، این ایف سی پر آواز اٹھاتا ہوں تو میرے خلاف ڈرامے شروع ہو جاتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ موت سے ڈرتا نہیں اور کرسی کی مجھے لالچ نہیں، ہم وفاق سے خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم نے مل کر یہ مقدمہ جیتنا ہے، انشااللہ یہ مقدمہ ہم جیتیں گے، خیبرپختونخوا میں سی این جی کے پمپ بند ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کو گیس کے حوالے سے بھی حق نہیں دیا جا رہا، وفاق بجلی کی مد میں سالانہ 36 ارب دیتا ہے، پنجاب کو بجلی کی مد میں 65 ارب دیے جا رہے ہیں، ہمیشہ سے خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے، اب ایسا مزید نہیں چلے گا، رنگ روڈ پر بھی بی آر ٹی چلے گی۔