چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

لاہور: (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق دوران گفتگو چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفاد کا معاملہ ہے، امریکا کو اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے اور درست انتخاب کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، تعاون کو بڑھانا اور اختلافات کو دور کرنا چاہیے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں