اے این ایف کی کارروائیاں، 21 کلوگرام سےزائد منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کراچی:(دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹیک فورس (اے این ایف) نے 4 کارروائیوں کےدوران 3 ملزمان گرفتار کر کے 21 کلوگرام سےزائد منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ہری پور، کراچی، اٹک، اسلام آباد میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 20کلو800گرام چرس، 730 گرام آئس برآمد کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں