امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کا اختیار ختم

واشنگٹن: (دنیا نیوز) جنگ جاری رکھنے کا امریکی صدر ٹرمپ کا اختیار ختم ہوگیا۔

ایران جنگ کا فیصلہ کانگریس کرے گی، قانون کے مطابق امریکی صدر 60 دن کے اندر ایوان سے جنگ کی اجازت لینے کے پابند تھے، کانگریس سے منظوری لینے کی 60 روز کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی۔

وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ عارضی جنگ بندی کی مدت نہ رکھنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق 7 اپریل کو ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کو بعد میں لا محدود مدت کیلئے بڑھا دیا گیا، سات اپریل کے بعد کوئی فائر نہیں ہوا۔

وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا 60 روز کی پابندی والی گھڑی رک چکی، اب کانگریس سے اجازت کی ضرورت نہیں رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں