امریکا نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مصنوعی ذہانت کا سہارا لے لیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے ایرانی بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے مصنوعی ذہانت کا سہارا لے لیا۔
امریکی بحریہ نے سان فرانسسکو کی مصنوعی ذہانت کمپنی ڈومینو سے 99.7 ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا، امریکی بحریہ تیرنے والے ڈرونز سے ایرانی بارودی سرنگیں تلاش کرے گی۔
اے آئی ڈرونز کو نئی قسم کی بارودی سرنگ کی پہچان سکھانے میں 6 ماہ لگے تھے، ڈومینو کی ٹیکنالوجی سے یہ کام چند دنوں میں ہو جائے گا۔