ایران کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ عرب کے قریب سمندری حدود میں نئے قواعد نافذ کرنے کا اعلان
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز اور بحیرہ عرب کے قریب سمندری حدود میں نئے قواعد نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر کہتے ہیں اقدام کا مقصد ان علاقوں کو سکیورٹی اور خوشحالی کا مرکز بنایا جاسکے، ایران کے ساحلی پانیوں میں نگرانی اور کنٹرول کو مزید سخت کیا جائیگا۔
انہوں نے کہاکہ خلیج اور آبنائے ہرمز میں دو ہزار کلومیٹرطویل ایرانی ساحلی پٹی پر مؤثر کنٹرول قائم کیا جائے گا، سمندری راستوں کو دیگر ممالک کیلئے امن اور معاشی خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔