جی سی یو میں اقلیتی طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جی سی یو میں اقلیتی طلبہ کے  اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور (خبرنگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا اور وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے اقلیتی طلبہ کے لیے وظائف کی تعداد ایک ہزار سے بڑھا کر دو ہزار کی جا رہی ہے ۔الوداعی تقریب میں مجموعی طور پر 27 گریجوایٹ طلبہ شریک ہوئے جن میں 24 مسیحی، دو ہندو اور ایک سکھ طالب علم شامل تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں