جدید ٹرانسپورٹ نظام وقت کی اہم ضرورت :کمشنر گوجرانوالہ

 جدید ٹرانسپورٹ نظام وقت کی اہم ضرورت :کمشنر گوجرانوالہ

ماس ٹرانزٹ سسٹم کا قیام، شہری سہولت پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم:محمد علی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ صنعتی اور تجارتی شہر کے لیے مؤثر اور جدید ٹرانسپورٹ نظام وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی، ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر ماس ٹرانزٹ سسٹم کا قیام نہ صرف شہری سہولت بلکہ پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔یہ بات انہوں نے ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالروف ،پی ایس او ٹو کمشنر محمد ندیم بٹ و دیگر افسران شریک ھے ۔حالیہ بریفنگ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا، جس میں مجوزہ روٹس، مسافروں کی گنجائش، انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو زیرِ بحث لایا گیا۔ کمشنر محمد علی نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو محفوظ، تیز رفتار اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرنا ہے ، تاکہ روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا ہو اور وقت کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں