ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں: ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان
واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کو مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےوزیراعظم اور فیلڈم ارشل کی بہت عزت کرتا ہوں، ایران سے مذاکرات جاری ہیں ،ایران کےپاس فضائیہ ہے نہ بحریہ، سب تباہ ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت کا آپس میں اتحاد نہیں، وہ آپس میں بہت کنفیوژ ہیں، یقین نہیں ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں اوریہ بھی نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ آبنائے ہرمز ابھی تک بند ہے، ہماری ایران سے بات چیت جاری ہے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔
اُنہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایرانی قیادت کا یکسان مؤقف نہیں ہے ہر کوئی اپنی اپنی بات کر رہا ہے ، یہ ایران پر منحصر ہے ہمیشہ کے لیے ختم ہوناچاہتا ہے یا ڈیل؟