آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عباس عراقچی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو بھی لگائی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دیا تھا، پھر کہا تھا بڑی غلطی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر پینٹاگون کی گھڑی ہوئی اصطلاح کے بجائے خلیج فارس کی درست استعمال کرتے، ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک سنگین غلطی ہے۔
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 30, 2026
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ خطے میں غیر ضروری تنازع اور کشیدگی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔
واضح رہے امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔