آبنائے ہرمز میں پابندیاں عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ آبنائے ہرمز میں پابندیاں عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کہتے ہیں بحری راستے کی بندش تشویشناک ہے، اقوام متحدہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جلد مشرق وسطی کا دورہ کریں گے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ ثالثی کرنے والے پاکستانی نمائندوں سے ملاقات کریں گے، عمان اور ایران بھی جائیں گے۔