دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مہمند اور شمالی وزیرِ ستان میں خارجیوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے اور 13 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، افواج پاکستان کا ہر جوان وطن عزیز کی حفاظت کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں