امریکہ میں بھی پاکستانی سفارت خانے میں پاسپورٹ سروسز معطل
واشنگٹن: (دنیا نیوز) یواے ای اور سعودی عرب کے بعد امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاسپورٹ سروسز معطل ہو گئیں۔
پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق شیڈول کے مطابق سسٹم مینٹیننس کے باعث مشن میں پاسپورٹ سروسز جمعرات اور جمعہ کو عارضی طور پر معطل ہوں گی۔
سفارتخانے کے مطابق سروسز مکمل طور پر بحال ہونے پر مزید اپڈیٹ فراہم کی جائے گی، ہم پاسپورٹ سروسز معطلی پر معذرت خواہ ہیں۔