امریکا سے 6 ہزار500 ٹن گولہ بارود، فوجی سازو سامان اسرائیل پہنچنے کی تصدیق

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کا جنگی جنون، امریکا سے 6 ہزار 500 ٹن گولہ بارود اور فوجی سازوسامان اسرائیل پہنچنے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق دو کارگو جہاز اور متعدد طیارے سازوسامان لے کر آئے، سازو سامان میں گولہ بارود، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی آلات شامل ہیں۔

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک 403 پروازوں اور 10 جہازوں کے ذریعے اسرائیل کو 1 لاکھ 15 ہزار 600 ٹن سے زائد فوجی سازوسامان فراہم کیا جا چکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں