ملکی حالات بہتر کرنے کا واحد راستہ آئین و قانون کی بالادستی ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ملکی حالات بہتر کرنے کا ایک ہی راستہ آئین و قانون کی بالادستی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مسلسل غربت بڑھ رہی ہے، کراچی کا یہ حال ہے کہ پینے کیلئے پانی میسر نہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ملکی مسائل پر بات نہیں ہوتی، آج ملک کے نوجوان بیرون ملک جا رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایران جنگ کیلئے ہم صلح کرانا چاہتے ہیں یہ اچھی بات ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بولے غریب شخص سیلز ٹیکس کی مد میں ہر چیز پر ٹیکس دے رہا ہے، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں غربت مسلسل بڑھ رہی ہے،غریب آدمی کے لیے گھر کا چولہا چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر اس وقت 40 فیصد ٹیکس ہے، حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں